27 جولائی 2015 - 11:27
ترکی نے ملکی حالات کے پیش نظر نیٹو کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ترکی نے اپنے ملک میں سیکورٹی کی تازہ ترین صورت حال کے جائزے کے لئے نیٹو کا ہنگامی اجلاس طلب کئے جانے کی درخواست کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ نے نیٹو تنظیم سے ہنگامی اجلاس طلب کئے جانے کی درخواست کی ہے تاکہ یہ تنظیم دہشت گرد گروہ داعش اور پی کے کے، کے خلاف فوجی آپریشن سے متعلق تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لے- اس رپورٹ کے مطابق نیٹو تنظیم نے ترکی کی اس درخواست کے جواب میں کہا ہے کہ وہ منگل کے روز سیکورٹی کے مسائل کے جائزے کے لئے ایک اجلاس تشکیل دے گی- ترکی کی حکومت نے شام کی سرحد سے متصل ترکی کے علاقے سوروچ میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے بعد، کہ جس میں بتّیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے، اس بات کا دعوی کیا ہے کہ اسے سخت خطرات کا سامنا ہے اور نیٹو کی چوتھی شق کی بنیاد پر اس تنظیم کو چاہئے کہ وہ ہنگامی اجلاس تشکیل دے- گذشتہ تین دنوں کے دوران ترکی کے لڑاکا طیاروں نے داعش اور پی کے کے، کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے شمالی عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں چار سو مقامات پر بمباری کی ہے- اس کاروائی کے بعد، پی کے کے نے ایک بیان میں ترکی کی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کی خبر دی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲